گوجرانوالہ پولیس افسران کے بچوں کے اعزاز میں پُر وقار تقریب کا انعقاد

Published: 01-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے پیش نظر اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز میں بورڈکے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گوجرانوالہ پولیس افسران کے بچوں کے اعزاز میں پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف،قائمقام سی پی او حسن افضل و دیگر پولیس افسران اور اُنکے بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آر پی او اور سی پی او نے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں اور ان کے والدین کو مبارک باد دی۔۔ تقریب کے اختتام پر آر پی او اور سی پی او نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شیلڈز اور تحائف تقسیم کیے۔