Published: 02-06-2023
عمان: اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ اور سعودی خاتون رجوہ السیف رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔ڈاکٹر احمد الخلیلی نے ولی عہد اور رجوہ السیف کا نکاح پڑھایا اور شادی کے بعد رجوہ السیف اردن کی شہزادی بن گئی ہیں اور جب ولی عہد تخت سنبھالیں گے تو وہ ملکہ بن جائیں گی۔نکاح کی تقریب میں برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن، امریکہ کی خاتون اول جِل بائیڈن، قطر کی شیخہ موزہ بنت ناصر، ملائیشیا کے شاہ اور ملکہ، نیدرلینڈز کا شاہی خاندان، لیگزمبرگ کے شہزادہ سیباسچیئن، ڈینمارک کے ولی عہد، سویڈین کی شہزادی وکٹوریا اور شہزادہ ڈینیئل، ناورے اور جاپان کے شاہی خاندان بھی موجود تھے۔شادی کی تقریب قصر زھران میں ہوئی اور اسی محل میں ولی عہد کے والدین شاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیہ کی شادی 1993 میں ہوئی تھی۔رجوہ السیف رولز رائس فینتم میں شاہی محل پہنچیں اور دولہا اور دلہن کی آمد کا اعلان اردن کی مسلح افواج کے میوزیکل بینڈ کی جانب سے کیا گیا۔