ادیتیہ رائے کپور کی فلم ’دی نائٹ مینیجر2‘ 30 جون کو ریلیز ہوگی

Published: 02-06-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بھارتی فلم اسٹار ادیتیہ رائے کپور نے اپنی فلم ’دی نائٹ مینیجر 2‘ کیا پہلا آفیشل پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔ اداکار نے انسٹاگرام پر پوسٹر کو پوسٹ کیا جس میں وہ کیمرے کی طرف تیز  نگاہوں کے ساتھ دیکھ رہے ہیں جبکہ پوسٹر کے مطابق فلم 30 جون کو ریلیز کی جائے گی۔’دی نائٹ مینیجر‘ ایک انٹرنیشنل شو کا ری میک ہے جسے 2016 میں برطانیہ میں ریلیز کیا گیا تھا، انگریزی شو میں ٹام ہڈلسٹن نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔انڈین شو کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ادیتیہ نے بتایا کہ انہیں اس شو کے اورجنل کرداروں کی پرفارمنس بھی پسند ہے لیکن انڈین شو نے اپنی الگ راہ نکالی ہے۔سیزن ٹو میں ادیتیہ کے ساتھ انیل کپور نے بھی مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور مداح نئے سیزن کے اعلان سے بہت خوش ہیں۔