کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کی نئی فلم کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

Published: 05-06-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار کارتک آریان اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی نئی فلم ’ستیہ پریم کی کتھا‘ کا ٹریلر کل (پیر کے روز) ریلیز کیا جائے گا۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار نے فلم کا ایک رومینٹک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں دونوں فنکار محبت بھرے انداز میں ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھ رہے ہیں۔کارتک آریان نے پوسٹ میں رومینٹک کیپشن لکھا ’آج کے بعد تو میری رہنا‘ اور بتایا کہ فلم ’ستیہ پریم کی کتھا‘ کا ٹریلر کل ریلیز ہوگا۔مداحوں کی جانب سے فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے اور وہ دونوں فنکاروں کی کیمسٹری کو بہت پسند کررہے ہیں۔فلم ’ستیہ پریم کی کتھا‘ کو سمیر ودھوانس نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں گجراج راؤ، راج پال یادو اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔قبل ازیں کیارا ایڈوانی اور کارتک آریان ’بھول بھلیاں 2‘ میں اسکرین شیئر کرچکے ہیں اور ان کی دوسری فلم 29 جون کو ریلیز کی جائے گی۔