Published: 05-06-2023
(چوہدری نصیر افضل سے)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس، ایس ایس پی آپریشنز، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، سینئر ٹریفک آفیسر، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور فورس کے تمام یونٹس کی شرکت، اجلاس کا مقصد فورس سے بات چیت اور ان کے مسائل کا حل تھا، سی پی او نے پولیسنگ کو بہتر بنانے کے لیے تمام افسران کو تفصیلی ہدایات دیں،تھانوں میں فورس کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت، فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا، شہریوں کے لیے بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے، میرٹ پر تفتیش آپ کی ذمہ داری ہے، اس میں غلطی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کرکے بروقت چالان یقینی بنائیں، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز تمام مقدمات کی تفتیش کی نگرانی کریں، ہر افسر اور جوان کا کردار اہم ہے، اپنی ڈیوٹی کو مستعدی اور ایمانداری سے نبھائیں، پولیس ایک ڈسپلنڈ فورس ہے، پولیس ہیڈ کوارٹرز، دفاتر اور تھانوں میں محکمانہ ڈسپلن ضروری ہے، منشیات کے ناسور کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے، منشیات کے ساتھ ساتھ جواء کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے، بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،بدعنوان عناصر کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کاروائی کی جائے گی، منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کی جان ومال کی حفا ظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور جرائم کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سی پی اوسید خالدہمدانی ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت تمام افسران کی کارکردگی کو مانیٹر کیاجارہا ہے، اجلاس کے اختتام پر سی پی او نے افسران و جوانوں کے ساتھ کھانا کھایا اور بات چیت کی،