Published: 06-06-2023
(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)سمبڑیال:شہریوں کی دیدہ دلیری،واردات ڈال کر بھاگتے ہوئے چار مسلح ڈاکو ائیرپورٹ روڈ کے قریب شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،شہریوں نے خوب درگت بنائی پھر پولیس کی حوالے کردیا، ڈاکوؤں سے اسلحہ طلائی زیورات تالے توڑنے کے آلات برآمد۔ اہل علاقہ سمبڑیال سے تھانہ ائیر پورٹ کی حدود میں اللصبح مبینہ ڈاکو واردات ڈال کر بھاگتے آرہے تھے کہ سیر کو آنے والے اور مقامی ڈیرے والوں نے مشکوک دیکھ کر روک لیا مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کی کوشش کی مگر شہریوں نے بہادری سے دبوچ لیا۔ ڈاکوؤں سے اسلحہ،لوٹ کا مال،تالے توڑنے کے آلات برآمد کرکے پولیس کے حوالے کردیا ڈاکو سیالکوٹ ائرپورٹ کے قریبی گاؤں چک جنتا میں گھرمیں ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہو رہے تھے۔پکڑے جانے والے چاروں ڈاکو پنجاب کے مختلف علاقوں سیریکارڈ یافتہ اور سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔