راکھی ساونت عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گی

Published: 07-06-2023

Cinque Terre

ممبئی: کچھ عرصہ قبل ہی مسلمان ہونے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت عمرے  کی ادائیگی کیلئے مکہ المکرمہ جائیں گی۔ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو عمرے کا ویزا ملنے کی خوشخبری سنائی اور نہایت مسرت کا اظہار کیا ہے۔راکھی ساونت نے پچھلے برس ایک مسلمان تاجر عادل خان سے نکاح کیا تھا اور اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھا تھا۔اسلام میں داخل ہونے کے بعد اداکارہ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ عمرے کے مقدس سفر پر جانا چاہتی ہیں لیکن شادی کے مسائل آنے کی وجہ سے وہ جلد عمرے پر نہ جاسکیں۔اپنی ویڈیو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں عمرے کا ویزا مل چکا ہے اور وہ عمرہ کرنے جارہی ہیں۔