سرگودھا:۔ 26سالہ کوثر شاہین کو قتل کرنے والا ایف آئی آر کا گواہ شوکت نکلا

Published: 07-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا بھاگٹانوالہ کوثرشاہین قتل کیس کا ڈراپ سین‘ ڈی پی او محمد فیصل کامران کی جانب سے تشکیل کی گئی خصوصی ٹیم کی دور اندیشی اور کاوش سے اصل ملزم کا سراغ لگا لیا گیا 26 سالہ کوثر شاہین کو شوکت نے قتل کیا اور الزام طارق نامی زمیندار پر لگا دیاتھا مقدمہ میں نامزد ملزم طارق کو بھاگٹانوالہ پولیس نے فوری گرفتار کیا اور تفتیش شروع کی پولیس تفتیش میں طارق نامی ملزم بے گناہ قرار پایا جبکہ ایف آئی آر کا گواہ شوکت ہی قاتل نکلا۔ کچن میں کھانا پکاتے ہوئے بھانجی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا اور فرار ہو گیا تھا قاتل کا اعتراف اصل ملزم کی گرفتاری اور آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرنے پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔