ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرٹیم نے بھمبر روڈ پر واقع2مربہ یونٹ پر چھاپے‘900کلو سے زائد مربہ اور اچار تلف

Published: 07-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)گجرات ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی راجہ جہانگیر انورکی ہدایات پرخوراک کی تیاری میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف فوڈسیفٹی ٹیمیں اِن ایکشن  گجرات کے علاقے بھمبر روڈپر واقع2مربہ واچاریونٹس پر چھاپیماریگئے۔900کلو سے زائد فنگس زدہ، خراب مربہ اور اچار تلف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈرموں اور ہودیوں میں موجود مربہ پر فنگس،کیڑے مکوڑوں اور مکھیوں کی بھر مار پائی گئی۔گلے سڑے پھلوں اور سبزیوں کو ممنوعہ کیمیکل ڈال کر بغیر ڈھانپے رکھا گیا تھا۔ ڈرموں اور ہودیوں میں موجود مربہ پر فنگس،کیڑے مکوڑوں اور مکھیوں کی بھر مار پائی گئی۔ ریکارڈ کی عدم دستیابی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کیے گئے تھے۔ ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی راجہ جہانگیر انورکے مطابق فنگس اورکیمیکل زدہ گلے سڑے پھلوں کو دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔غذائیت سے بھرپور اشیاء کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔شہریوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے جعلساز مافیاکو خوراک کا کاروبار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔