Published: 08-06-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سیالکوٹ پولیس کانسٹیبل عبدالقیوم 42 سال محکمہ پولیس میں سروس کے بعد ریٹائر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد۔ ڈی پی او نے پھول تحائف اور یادگاری شیلڈ پیش کی سرکاری گاڑی میں پروٹوکول کے روانہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ کانسٹیبل عبدالقیوم نے زندگی کا ایک بڑا حصہ محکمہ میں رہتے ہوئے شہریوں کی خدمت کی ہے ہم ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں حراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور باقی زندگی میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں یہ ہمیشہ پولیس فیملی کا حصہ رہیں گے، محکمہ ریٹائرڈ افسران کے ہر سکھ دکھ میں شامل ہوگا۔