Published: 08-06-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت سی آئی اے سٹاف کیساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، کرائم میٹنگ کے دوران سی آئی اے ٹیموں جس میں Cattle Theft اور AVLS یونٹ شامل ہیں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، ڈی پی او قصور نے ناقص کارکردگی پر پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری کیے، ڈاکوؤں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف سخت ترین کاروائیوں کی ہدایت کی، ڈی ایس پی سی آئی اے سلیم اللہ لاشاری بھی میٹنگ میں موجود تھے۔