Published: 11-06-2023
کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے اعلان کیا ہے مداحوں کو جلد ایک سرپرائز ملے گا۔ اداکارہ عید کے موقع پر فلم ’123‘ کے ساتھ ایک بار پھر سلور اسکرین پر واپس آرہی ہیں اور ان کے ساتھ وہاج علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔وہاج علی کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کرنے کے تجربے کے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان میں اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کی شاندار صلاحیت ہے۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ فلم ’123‘ میں ان کے کردار اور نئے گیٹ اپ کو مداح بہت پسند کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ فلم میں خلیل الرحمان قمر نے بہترین اور پراثر مکالمے لکھے ہیں جس سے کہانی میں گہرائی پیدا ہوتی ہے۔