Published: 11-06-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) راولپنڈی: منشیات سپلائی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں جاری،پیرودھائی پولیس نے 02 بڑے ڈیلرز کو گرفتار کر لیا، منشیات ڈیلرز سے 04 کلو سے زائد ہیروئین برآمد،ملزمان نے تعلیمی اداروں سمیت شہر بھر میں منشیات سپلائی کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منشیات سپلائی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پیرودھائی پولیس نے 02 بڑے ڈیلرز کو گرفتار کر لیا، منشیات ڈیلرز سے 04 کلو سے زائد ہیروئین برآمد ہوئی،منشیات ڈیلرز امریز عرف میجی بٹ اور اس کا بیٹا ذوہیب عرف ذیبی شامل ہیں، ملزمان نے تعلیمی اداروں سمیت شہر بھر میں منشیات سپلائی کا انکشاف کیا ہے، دونوں ملزمان منشیات سپلائی کی وجہ سے پولیس کو مطلوب تھے، پیر ودھائی پولیس نے تین سپلائرز وسیم، عدیل اور صفدر کو گرفتار کر کے 03 کلو سے زائد چرس بھی برآمد کی، منشیات سپلائی نیٹ ورک کے بڑے ڈیلرز کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، گزشتہ روز نیوٹاؤن پولیس نے بڑے ڈیلر خرم عرف دادا کو گرفتار کیا تھا، منشیات سپلائی نیٹ ورک کے بڑے ڈیلرز کی گرفتاری اور منشیات کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول فیصل سلیم، ایس ڈی پی او سٹی اور پیرودھائی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات سپلائی نیٹ ورک میں ملوث ڈیلرز اور سپلائرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا، منشیات کے مذموم دھندے میں ملوث ڈیلرز اور سپلائرز قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری۔ تھانہ کڑیانوالہ نے 2 ملزم اشتہاری گرفتار کر لئے جبکہ تھانہ صدر کھاریاں نے 1کلو سے زائد چرس برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی مجرم اشتہاریوں، اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری 1۔ زین العابدین ولد خالد وقار سکنہ ڈنگہ کولیاں شاہ حسین 2۔ تصور ولد نادر علی سکنہ لاٹی پنڈی تھانہ ٹانڈہ کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ذوالفقار علی عرف ظہیر عباس ولد اختر علی سکنہ ٹھیکریاں لالہ موسیٰ سے 1560گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔