Published: 13-06-2023
گجرات (سلیمان بٹ سے) آئینہ دکھایا برا مان گئے چند روز پہلے جلالپورجٹاں میں گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا تھا اس سلسلے میں گزشتہ روز پولیس رپورٹ ایچ ڈی اینڈ بے نقاب نیوز کی سروے ٹیم نے گجرات اور جلالپورجٹاں کے گردونواح میں مختلف گیس ریفلنگ اینڈ منی پٹرول پمپس کا دورہ کیا گیس ریفلنگ اینڈ منی پٹرول پمپس کے مالکان سے بات چیت کی‘ مالکان نے بر ملا اظہار کیا ہے کہ سول ڈیفنس کے آفیسران محمد اشفاق اینڈ سرفراز ہاشمی ہم سے منتھلی لیتے ہیں‘ (جس کی ریکارڈنگ سروے ٹیم کے پاس موجود ہے)گیس ریفلنگ اینڈ منی پٹرول پمپس سول ڈیفنس کی چھتر چھایہ میں چلتے ہیں‘ یہ کیسے ممکن ہے کہ کھلے عام یہ مکروہ اور غیر قانونی دھندہ ہو رہا ہے‘ اور سول ڈیفنس کے افسران کو پتہ نہ ہوکیونکہ دکان کے باہر گیس کے سلنڈر پڑے ہوتے ہیں جبکہ پٹرول کی بھری بوتلیں سٹرک کے کنارے پڑی ہوتی ہیں کیا سول ڈیفنس کی آنکھیں نہیں ہیں یا پھر اُن کو کم نظر آتا ہے جب بھی گیس ریفلنگ اور منی پٹرول پمپس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہیں تو وہ سب سے پہلے یہ فرماتے ہیں کہ آپ نشاندہی کریں ہم ایکشن لیتے ہیں کیا سول ڈیفنس کے افسران اپنے آفس کے باہر نہیں نکالتے‘ اس حوالے سے جب چیف ایڈیٹر پولیس رپورٹ ایچ ڈی اینڈ بے نقاب نیوز نے سول ڈیفنس کے آفیسر محمد اشفاق سے موقف لینا چاہیے تو انہوں نے اور اُن کے بھائی نے سر عام قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں‘ ہم ڈی سی گجرات اور ڈی پی او گجرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے آفیسران کو لگام ڈالیں کیونکہ میڈیا کا کام ہے غیر قانونی اور عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کو بے نقاب کرنا ہے۔ سخت گرمی کی وجہ سے گیس ریفلنگ اور منی پٹرول پمپس بہت ہی خطرناک عمل ہے‘ جس کی روک تھام ہونا بہت ضروری ہے۔ لیکن سول ڈیفنس آفیسران چند ٹکوں کی طرح یہ دھندہ کھولے عام کروا رہے ہیں۔ خدارا ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک از خود نوٹس لیتے ہوئے اس دھندہ کو بند کروائیں تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ (خدارا گجرات کی عوام پر رحم کریں)