Published: 18-06-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)قصور پولیس کے افسران اور جوانوں کا اخوت یونیورسٹی کا دورہ، قصور پولیس کے وفد نے چیئرمین اخوت آرگنائزیشن ڈاکٹر امجد ثاقب سے ملاقات کی، ڈاکٹر امجد ثاقب اور یونیورسٹی کے پروفیسرز نے قصور پولیس کے افسران و جوانوں کو بہترین اور مطمئن زندگی گزارنے کیلئے موٹیویشنل لیکچر دئیے اور معاشرتی ترقی میں پولیس کے کردار کے متعلق بتایا، قصور پولیس کے وفد نے یونیورسٹی کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کی تعلیم میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کا سخت ایکشن، اردل روم میں 19 اہلکاروں کو مختلف سزائیں۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں اردل میں کا انعقاد کیا۔ اردل روم میں ضلع بھر سے 29 پولیس اہلکاروں نے فزیکل اور آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ شناخت پریڈ نہ کروانے پر 4 ASI اور 3 سب انسپکٹر کو ایک ایک سال سروس ضبطگی کی سزا دی۔ مسلسل غیر حاضری پر دو لیڈی کانسٹیبلز کو دو دو سال سروس ضبطگی کی سزا دی۔ غیر قانونی حراست اور ناقص تفتیش پر ایک سب انسپکٹر اور ایک ASI کو دو دو سال سروس ضبطگی کی سزائیں دی ناقص کارکردگی اور پینڈنگ روڈ پر دو سب انسپکٹر کو انکریمنٹ سٹاپ اور سنشور کی سزائیں دی۔ فرائض میں غفلت برتنے پر چار اہلکاروں کو تنخواہ کی ضبطگی کی سزائیں دیں۔ ریکارڈ کو خورد برد کرنے پر ایک ٹریفک وارڈن اور ٹریفک کانسٹیبل کو تنخواہ کی ضبطگی کی سزائیں دی۔