مسلمان نوجوان پر تشدد اور زبردستی ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگوانے والے دو ملزمان گرفتار

Published: 19-06-2023

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے اتر پردیش کے شہر ضلع میں ایک مسلمان شخص کو مار پیٹ اور زبردستی ہندو نعرے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  انڈیا ٹوڈے نے کہا کہ موبائل فون چوری کے شبہ میں تین مجرموں نے متاثرہ کو مارا پیٹا، ہراساں کیا اور اسے ‘جے شری رام’ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا، مشتبہ افراد نے 13 جون کو پیش آنے والے پورے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق “متاثرہ کے خاندان نے پولیس کو شکایت جمع کرائی جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ درج کی گئی شکایت میں کہا گیا کہ متاثرہ شخص جس کی شناخت ساحل کے نام سے ہوئی ہے، بس اسٹینڈ پر کھڑا تھا کہ تین نوجوان آئے، اسے زبردستی اپنی موٹر سائیکل پر بٹھایا اور اسے ایک ویران علاقے میں لے گئے۔شکایت کنندہ کے مطابق ملزمان نے پھر اس سے موبائل چوری کے بارے میں سوالات پوچھنا شروع کر دیے، جس کے بارے میں ساحل نے کہا کہ وہ اس سے غافل تھا، اس کے بعد ملزم نے ساحل ایک درخت سے باندھ دیا، اس کی پٹائی کی، اس کا سر منڈوایا اور اسے جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ انہوں نے ساحل کی ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی جسے انہوں نے بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب متاثرہ شخص پولیس تک پہنچا تو پولیس نے کارروائی کرنے سے انکار کر دیا اور اسے گرفتار کر لیا۔ بعدازاں متاثرہ نوجوان کے والدین نے اپنی شکایت اے ایس پی ایس این تیواری سے کی جس کے بعد پولیس نے انکوائری شروع کی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔