سلمان خان نے ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ڈیجیٹل ریلیز کا اعلان کردیا

Published: 19-06-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی میگا فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی دنیا بھر میں او ٹی ٹی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کی فلم رواں ماہ 23 جون کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز کی جائے گی۔’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ 21 اپریل کو سینما گھروں میں پیش کی گئی تھی اور یہ سلمان خان کی ’دبنگ 3‘ کے بعد چار برس کے وقفے سے سامنے آئی ہے۔فلم کو فرہاد سمجی نے ہدایت کاری دی ہے جب کہ اسے سلمان خان فلمز کے زیر تحت پروڈیوس کیا گیا تھا۔میگا فلم میں سلمان خان کےساتھ پوجا ہیگدے، جیسی گِل، شہناز گِل، راگھؤ جویال اور دیگر فنکار شامل تھے۔ایکشن پیک تھرلر اور رومینٹک فلم نے انڈین باکس آفس پر 150 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کیا تھا۔