امریکا اور چین کا تنازعے کے خاتمے اور تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق

Published: 20-06-2023

Cinque Terre

 واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر شی جنپنگ سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کے خاتمے کے لیے تعلقات کی بحالی اور استحکام پر اتفاق کیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے تھے اور آج چینی صدر شی جنپنگ سے اہم ملاقات کی۔ یہ چینی صدر سے کسی بھی امریکی اعلیٰ عہدیدار سے 2018 کے بعد پہلی براہ راست ملاقات ہے۔ملاقات کے دوران چین اور امریکا نے اس بات پر زور دیا گیا کہ تنازعات میں پڑنے کے بجائے دونوں ممالک تعلقات میں استحکام لانے کے لیے مل کر کام کریں۔اس موقع پر چینی صدر شی جنپنگ نے کہا کہ کچھ معاملات میں پیش رفت بھی ہوئی ہے اور کچھ  پر معاہدے پر بھی پہنچ گئے ہیں۔ یہ بہت اچھا ہے۔جواب میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اپنی اپنی ذمہ داریوں کا اداراک  رکھتے ہیں۔ امریکا بھی ایسا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورۂ چین کے دوران کوئی بڑی پیشرفت تو نہیں ہوئی لیکن توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں مزید سینئر امریکی حکام چین کا دورہ کریں گے۔یاد رہے کہ رواں برس کے اختتام میں چینی صدر شی جنپنگ اور امریکی صدر کی ملاقات طے ہے اور امریکی وزیر خارجہ کے اس دورے کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔