Published: 20-06-2023
لندن / لندن: بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کا سیاحتی دورہ کرانے والی چھوٹی آبدوز عملے اور سیاحوں سمیت لاپتا ہوگئی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹور فرم ’اوشین گیٹ‘ کے حکام نے آبدوز کے لاپتا ہونے سے متعلق تصدیق کی اور بتایا کہ اس کی تلاش اور سیاحوں سمیت عملے کے بچاؤ کے لیے بڑی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔اس مہم کے لیے مذکورہ کمپنی نے فی کس سیاح 2 لاکھ 50 ڈالر وصول کیے تھے۔ کمپنی کے عملے کے مطابق وہ عملے کو بحفاظت واپس لانے کے لیے تمام آپشنز پر غور کررہی ہے جبکہ سرکاری ایجنسیاں اور دیگر ادارے اس آپریشن میں مدد کر رہی ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ لاپتا ہونے والی کرافٹ اوشین گیٹ کی ٹائٹن آبدوز ایک ٹرک کے سائز کی ہے جس میں 5 افراد ہوتے ہیں اور عام طور پر آکسیجن کی مقدر چار دن کی ہوتی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جہاز سے رابطہ کب منقطع ہوا۔خیال رہے کہ ٹائی ٹینک 1912 میں ڈوبا تھا اور اس کا ملبہ زیر سمندر 3 ہزار 800 میٹر کی گہرائی میں ہے۔