آخری رسومات کے دوران اچانک زندہ ہوجانے والی خاتون 7 دن بعد چل بسیں

Published: 20-06-2023

Cinque Terre

کیٹو: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں ایک غیر معمولی واقعے میں آخری رسومات کے دوران زندہ ہونے والی خاتون 7 دن بعد انتقال کرگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکوا ڈور میں 76 سالہ خاتون کو فالج کا دورہ پڑا تھا اور اسپتال میں ڈاکٹرز نے انھیں مردہ قرار دیدیا تھا۔ لاش کو مردہ خانے منتقل کیا گیا تھا اور دو روز بعد جب آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں تو خاتون کی سانسیں چل پڑی تھیں۔آخری رسومات کے دوران اچانک سے تابوت سے آوازیں آنا شروع ہوگئی تھیں جس پر اہل خانہ نے تابوت کو کھولا تو خاتون زندہ تھیں۔آخری رسومات کے دوران زندہ ہونے والی 76 سالہ خاتون کو فوری طور پر دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں 7 دن زیر علاج رہنے کے بعد آج وہ انتقال کرگئیں۔خاتون کے بیٹے نے اپنی والدہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج میری ماں واقعی مرگئی۔