امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر نے ٹیکس چوری کا اعتراف کرلیا

Published: 21-06-2023

Cinque Terre

  واشنگٹن:  امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے جان بوجھ کر انکم ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق ہنٹر بائیڈن  نے انکم ٹیکس چوری کے دو الزامات میں خود کو قصوروار تسلیم کرلیا ہے۔ ہنٹر بائیڈن کے خلاف الزامات اس وقت سامنے آئے جب جوبائیڈن کی آبائی ریاست ڈیلاویئر میں ٹرمپ کے مقرر کردہ وکیل ڈیوڈ ویس نے تحقیقات شروع کیں۔53 سالہ ہنٹر بائیڈن اپنے والد کی طرح ہی برسوں سے ٹرمپ اور ان کے ریپبلکن اتحادیوں کے تنقیدوں کی زد میں رہے ہیں۔ اپوزیشن نے دونوں پر دیگر الزامات کے علاوہ یوکرین اور چین سے متعلق غلط پالیسیاں اپنانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔اس سے قبل ہنٹر بائیڈن عوامی سطح پر اپنی نشے کی عادت کو ترک کرنے کیلئے اپنی جدوجہد کا بھی تفصیلاً ذکر کرچکے ہیں جس میں کوکین کا استعمال اور شراب نوشی شامل تھی۔ کوکین کا مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد انہیں 2014 میں امریکی بحریہ کے ریزرو سے بھی فارغ کر دیا گیا تھا۔