Published: 21-06-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک،ڈی پی او گجرات احمدنواز شاہ نے گجرات چیمبر آف ڈپٹی کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈی پی او احمد نواز شاہ نے گجرات چیمبر آف کامرس میں پنجاب جاب سینٹر کا افتتاح کیا، صدر چیمبر آف کامرس گجرات اشفاق سکندر، حاجی ناصر محمود،سابق صدر وحید الدین ٹانڈہ، امجد فاروق سمیت گجرات چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے چیمبر عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ پنجاب جاب پورٹل کا مقصد انڈسٹریز میں خالی آسامیاں کا ڈیٹا ایک جگہ جمع کرنا ہے جہاں سے ملازمت کے خواہشمند افراد اپنے متعلقہ شعبہ کے بارے جاب دیکھ سکتے ہیں اور اپلائی کرسکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے انڈسٹری فروغ کا نہایت ضروری ہے، انڈسٹری کے فروغ سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی، کاروباری افراد کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے، کاروباری افراد کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ کاروبار کے فروغ کے لیے گجرات چیمبر آف کامرس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گجرات کی کاروباری برادری کی انسانیت کی خدمت کے لیے خدمات گراں قدر ہیں، کڈنی سینٹر، ٹراما سینٹر، صاف پانی کے منصوبے گجرات کی کاروباری برادری کے جذبہ انسانیت کی منہ بولتی مثالیں ہیں، گجرات چیمبر آف کامرس کے ہر فرد کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ضلع گجرات کے شہریوں کی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس پر کام کیا جائے گا،گجرات کے لئے تمام ترقیاتی و فلاحی منصوبوں میں گجرات کی کاروباری برادری کی تجاویز کو مقدم رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گجرات کے کاروباری افراد نوجوان کے جابز کے مواقع پیدا کریں تاکہ فارغ التحصیل طلباء و طالبات روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔ ڈی پی او احمد نواز شاہ نے کہا کہ گجرات میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، گجرات کے تاجروں، بزنس مین اور ان کی املاک کا تحفظ یقینی بنایاجائے گا۔