Published: 22-06-2023
مقبوضہ یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطین کی بستی ’ایلی‘ میں یہودیوں کیلئے 1000 نئے گھر تعمیر کرنے کے اجازت نامے پر دستخط کردیے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی کی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ نیتن یاہو، وزیر دفاع یواو گیلنٹ اور وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ کے درمیان ملاقات میں کیا گیا جنہوں نے گھروں کی تعمیر کا عمل تیز کرنے پر زور دیا۔اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی دہشت گردی ہیں اور انکے خلاف ہمارا ردعمل انہیں سختی سے نشانہ بنانا اور تعمیری کام کو جاری رکھنا ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کی بستی ایلی میں ایک ہزار نئے مکانات تعمیر کرے گا۔ وزیر اعظم نیتن یاہو، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ نے فوری طور پر منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا۔