قصور/ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے ایس ایچ او صدر قصور کو او ایس ڈی کردیا

Published: 22-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)قصور/ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے ایس ایچ او صدر قصور کو او ایس ڈی کردیا۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے غلط بیانی کرنے پر ایس ایچ او صدر قصور محمد ادریس کو او ایس ڈی کردیا۔ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھوگزشتہ شب جرائم کی روک تھام کیلئے جاری سنیپ چیکنگ کے دوران خو د ایس ایچ او ز کی لوکیشن لے رہے تھے۔ ایس ایچ او صدر قصور محمد ادریس نے اپنی لوکیشن دو مختلف سنیپ چیکنگ پوائنٹس پر بتائی۔ ڈی پی او قصور نے خود سنیپ چیکنگ پوائنٹس کو چیک کیاتوایس ایچ او صدر قصور فیلڈ کی بجائے تھانہ میں موجود پائے گئے   ڈی پی او قصور نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صدر قصورکو او ایس ڈی کر دیا اور ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری کے احکامات جاری کیے محکمہ پولیس ڈسپلن فورس ہے معمولی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔