ودیا بالن کی نئی کرائم تھرلر فلم ’نیت‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

Published: 23-06-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن کی نئی کرائم تھرلر فلم ’نیت‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔ نئی کرائم تھرلر فلم میں اداکار مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور وہ ایک جاسوس کے کردار میں قتل کی تفتیش کرتی نظر آئیں گی۔فلم کی کہانی ایک ارب پتی شخص (رام کپور) کے قتل کے گرد گھومتی ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ ایک پارٹی میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔اس موقع پر ودیا بالن، میرا راؤ کے نام سے کہانی میں داخل ہوتی ہیں اور وہ پراسرار قتل کا معمہ حل کرنے کیلئے اپنی تفتیش کا آغاز کرتی ہیں۔فلم میں ودیا بالن کے ساتھ راہل بوسے، پراجکتا کولی، شبانہ گوسوامی، امریتا پوری، نیرج کابی، دیپانتا شرما، اشیکا مہرا، نکی ویلیا اور دیگر شامل ہیں۔انو مینون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’نیت‘ کو 7 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔