انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتوں اجلاس ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوااجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے کی

Published: 23-06-2023

Cinque Terre

(سلیمان علی بٹ سے)انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتوں اجلاس ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوااجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے کی۔اجلاس میں ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسان صادق، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز بھی شریک۔اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی و صوبائی و آزادکشمیر پولیس، کوسٹ گارڈ، ایف سی، رینجرز، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، نادرا، پاسپورٹ آفس، وزارت خارجہ، وزارت اطلاعت و نشریات، بیورو آف امیگریشن اینڈ اووسیز امپلائمنٹ کے افسران کی شرکت۔اجلاس کے شرکاء نے یونان کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر امیگریشن عبدالقادر قمر نے شرکاء کو گزشتہ 4 سالوں کے دوران انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے ایجنٹوں اور انسانی سمگلروں کا مرکزی ڈیٹا بیس تیار کرنے پر زور دیا۔انسانی سمگلنگ کا جڑ سے خاتمے کے لئے آگاہی ضروری ہے۔ ڈی جی ایف آئی ایانسانی سمگلنگ جیسے گھناونے جرم کا خاتمہ اداروں کی باہمی تعاون سے ممکن ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے خطے سے انسانی سمگلنگ کا خاتمہ بین الاقوامی تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔اجلاس میں قیمتی زندگیوں سے کھیلنے والے انسانی سمگلروں کے خلاف سخت کارروائیوں کا اعادہ کیا گیا۔انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے پر غور۔معلومات کے تبادلے کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کرنے پر زور۔اجلاس میں انسانی سمگلنگ کی فروغ میں ملوث عوامل کی روک تھام کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں پر زور دیا گیا۔ایف آئی اے انسانی سمگلنگ کے حوالے سے دیگر اداروں کے افسران کی ٹرینگ کے لئے خصوصی اقدامات کرے گا۔