عوام کیلئے خوشخبری، وزیراعظم نے عید کی تعطیلات میں اضافہ کردیا عیدالاضحٰی کی سرکاری تعطیلات پرنظرثانی کردی گئی

Published: 23-06-2023

Cinque Terre

(سلیمان علی بٹ سے)عوام کیلئے خوشخبری، وزیراعظم نے عید کی تعطیلات میں اضافہ کردیا عیدالاضحٰی کی سرکاری تعطیلات پرنظرثانی کردی گئی، وزیراعظم نے سرکاری چھٹیاں 3 سے بڑھاکر 4 کرنے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحٰی پر 28جون کی چھٹی کی بھی منظوری دیدی،ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے سرکاری ملازمین کیلئے28 سے 30 جون تک چھٹی ہوگی، ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے سرکاری ملازمین کیلئے 28 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہوگی۔واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحیٰ کا اعلان کر رکھا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سیکابینہ ڈویژن نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا جس کے مطابق 29 اور 30 جون کو عید تعطیلات ہونی تھیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہونی تھی جبکہ عید الاضحیٰ کے لیے ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 2 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 28 جون کو بھی عید الاضحیٰ کی تعطیل کی منظوری دیدی ہے جس کا کابینہ ڈویژن کی جانب سے چھٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔