کترینہ کیف نے ایکشن فلم ’سپر سولجر‘ کیلئے ڈائریکٹر علی عباس کو جوائن کرلیا

Published: 25-06-2023

Cinque Terre

 ممبئی: نامور اداکارہ کترینہ کیف نے بالی وڈ بلاک بسٹر ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر کو ان کے اگلی ایکشن فلم ’سپر سولجر‘ کیلئے جوائن کرلیا۔ علی عباس ظفر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’سپر سولجر‘ پر کام جاری ہے اور کووڈ وبا کی وجہ سے کام التواء میں چلا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ’سپر سولجر‘ کو جلد ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا اور وہ کترینہ کے ساتھ مل کر اس کیلئے پر عزم ہیں۔فلسماز نے بتایا کہ وہ فلم کو بنانے کیلئے درست وقت کے منتظر تھے، ابھی وہ کچھ اور فلمی پروجیکٹس میں مصروف ہیں لیکن جیسے ہی انہیں وقت ملا  فلم کو فائنل کرلیا جائے گا۔علی عباس ظفر حال ہی میں شاہد کپور کے ساتھ اپنی فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ کے ساتھ سامنے آئے جسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا۔کترینہ کیف اپنی اگلی فلم میں سلمان خان کے ساتھ ’ٹائیگر 3‘ میں نظر آئیں گی جبکہ ’جی لے زرا‘ میں وہ پریانکا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ ہوں گی۔