Published: 25-06-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ ککرالی کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ککرالی ادریس افضل اور ان کی پولیس ٹیم نے پتنگ فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان 1۔ علی حسن سکنہ بھاٹی سے 60پتنگیں معہ 20ڈوریں۔ 2۔ ولید اقبال سکنہ بھاٹی سے 75پتنگیں معہ 15 ڈوریں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔