نوجوان کو بے دردی سے قتل کرنے والے دو ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

Published: 27-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ سیدا براہم کا رہائشی خلیل امجد ولد محمد امجد جو اپنی بیوی کو سکول چھوڑ کر واپس آرہا تھا جسے نامعلوم ملزمان نے بذریعہ فائرنگ قتل کر دیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ اور ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ معہ نفری فوری موقع پر پہنچ گئے۔ PFSA و کرائم سین یونٹ کو موقع پر بلوا کر شواہد اکٹھے کیے گئے۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں  مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے SHO صدر لالہ موسیٰ و محمد شفیق SI پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دیکر انہیں ہدایت کی کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس سلسلہ میں SHO تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر صغیر احمد بھدر اور محمد شفیق SI نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان کو آلہ قتل دو عدد  پسٹل 30 بور سمیت  گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں غلام عباس ولد آصف 2۔ شیراز علی ولد غلام نبی اقوام گجر سکنائے سیدا براہم شامل ہیں۔ ملزمان نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ مقتول نے انکے والد پر کچھ عرصہ قبل تشدد کیا تھا جس کی رنجش میں انہوں نے اپنے والد کا  بدلہ لینے کے لیے خلیل امجد کے قتل کا منصوبہ بنایا اور وقوعہ سے قبل مقتول کا تعاقب کرکے موقع پاکر اسے پسٹل سے فائر مار کر قتل کردیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔