Published: 27-06-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدایت پر حالیہ شدید گرمی اور حبس سے بچاؤ کے لئے حوالات میں ملزمان کے لیے پنکھے اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں۔ گجرات پولیس زیر حراست ملزمان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔' ڈی پی او' ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی خصوصی ہدایت پر حالیہ گرمی کی شدت کے پیش نظر پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ حوالات میں بند ملزمان کو بھی چوبیس گھنٹے ٹھنڈے پانی اور پنکھوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ زیرحراست ملزمان کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے اس لیے ان کو تھانہ جات کی حوالات میں کھانے پینے اور ہوا کے لیے پنکھوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔