Published: 27-06-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ سول لائنز نے رابری کی وارداتوں میں مطلوب دورکنی گینگ گرفتار کرلیا نقدی، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز انسپکٹر عدنان شہزاد اور ان کی ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے دوران انٹیروگیشن 35 ہزار روپے نقدی۔ 2 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو پسٹل 30 بور برآمد ہوا۔ ملزمان میں 1۔ اویس علی 2۔ حماد علی سکنائے محلہ چراغ پورا شامل ہیں۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔