ساف فٹبال چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی، آخری میچ میں بھی شکست

Published: 28-06-2023

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارت میں منعقد ہونے والی ساف فٹبال چیمپئن شپ میں قومی ٹیم بدترین کارکردگی کے باعث اپنا آخری میچ بھی ہار گئی۔ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم فتح کا مزا نہ چکھ پائی، تیسرے اور آخری میچ میں نیپال نے 1-0 سے شکست دیدی۔فیصلہ کن گول 80ویں منٹ میں نیپال کے کھلاڑی اشیش چوہدری نے کیا۔واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں پاکستان کی طرح نیپالی ٹیم بھی پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی تھی مگر واحد کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3پوائنٹس کے ساتھ گروپ ”اے“ میں تیسرے نمبر پر رہی۔پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت، دوسرے میں کویت نے مات دی،بھارت اور کویت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔