پولیس تھانہ بولانی: 10لیٹر شراب‘ پسٹل 9ایم ایم برآمد‘ 2ملزمان گرفتار‘ مقدمات درج

Published: 28-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اوراسلحہ برداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل غلام محمد گجر کی زیر نگرانی پولیس تھانہ بولانی کامنشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ بولانی محمد نصیر اور ان کی پولیس ٹیم نے خصوصی آپریشن کے دوران منشیات فروش اور اسلحہ بردار گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم وقاص عزیز سکنہ سرائے عالمگیر سے 10لیٹر شراب اور پسٹل9mm برآمد کرکے علحیدہ علحیدہ مقدمات درج کر لیے ہیں۔