Published: 28-06-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا رات گئے عید سے قبل سول ہسپتال کھاریاں کا اچانک دورہ، ریڈیالوجسٹ روم میں عملہ کے بغیر اے سی آن رکھنے پر اظہار برہمی کیا، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری چیک کی۔ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، ڈسپنسری، آپریشن تھیٹر و دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہسپتال میں ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹر و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری بھی چیک اور ہسپتال میں داخل مریضوں سے دستیاب سہولیات کے بارے دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، ڈاکٹر و عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے، مریضوں کے لواحقین کے لئے بیٹھنے کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں، انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ادویات و ٹیسٹوں کی سہولت ہسپتال کے اندر ہی فراہم کی جائیں کسی مریض کو ادویات اور ٹیسٹوں کے لئے ہسپتال سے باہر نہ جانا پڑے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔