گوجرانوالہ پولیس کے غازیوں کی بہادری اور شجاعت کے اعتراف میں پولیس لائن میں پروقار تقریب کا اہتمام

Published: 29-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گوجرانوالہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ پولیس کے غازیوں کی بہادری اور شجاعت کے اعتراف میں اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف،سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم و دیگر سینئر افسران اورگوجرانوالہ پولیس کے94 غازیوں کی شرکت۔آر پی او اور سی پی او نے دوران تقریب پولیس غازیوں کی حوصلہ افزائی اور جداگانہ تشخص کو برقرار رکھنے کے لئے انہیں خصوصی بیجز لگائے اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او ڈاکٹر حیدر اشر ف نے کہا کہ بہادری کی لازوال دستانیں رقم کرنے والے جوان گوجرانوالہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنکی ویلفئیر کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا۔آر پی او نے غازیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ حیدر کرار،خالد بن ولید،عمر بن خطاب اور حسین ابن علی کے وارث ہیں۔ اس موقع پر سی پی او محمد ایاز سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے غازیوں کی ویلفئیر کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پولیس کے شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جنکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔سی پی او نے مزید کہا کہغازی محافظ ہیں منصب کے کیونکہ انہوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی عزت،جان اور مال کی حفاظت کی۔ گوجرانوالہ پولیس کے غازیوں کی شجاعت اور لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اورشہریوں کی جان و مال اور عزت کے تحفظ اور ظالم کا ہاتھ روکنے والے پولیس افسران و جوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔