اے ایس ایف عملے نے مسافر کو 40 لاکھ روپے لوٹا دیے

Published: 05-07-2023

Cinque Terre

  کراچی: ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے جناح ٹرمینل پرتعینات عملے نے فرض شناسی اور دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافرکے گمشدہ 40لاکھ روپےاوردیگر قیمتی سامان کا سراغ لگا کرواپس لوٹا دیا۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر عبدالستار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد سفرکررہے تھے، دوران چیکنگ  وہ غلطی سے اپنا ہینڈ بیگ سرچ کاؤنٹرپربھول گئے۔ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کی سب انسپکٹرفلک ناز نے گمشدہ بیگ  کے مالک کا سراغ لگانے کے بعد بیگ مذکورہ  فیملی کے حوالے کردیا جس میں  40لاکھ روپے،موبائل فون اوردیگرقیمتی سامان  موجود تھا۔مسافرعبدالستارکے اہل خانہ نے عملے کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے شکریہ اداکیا اور ان کے لیے تعریفی تحریر بھی لکھی۔ڈی جی اے ایس ایف نے سب انسپکٹرفلک ناز کو ان کی ایمانداری اوردیانت داری کے اعتراف میں تعریفی سند کے ساتھ نقد انعام سے نوازا۔