Published: 05-07-2023
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر معروف برانڈ کے کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔ ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے تصدیق کی کہ معروف برانڈزکے کوکنگ آئل کی قیمت میں 85 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جو 580 روپے فی لیٹر کی بجائے 495 روپے میں دستیاب ہوگا۔ترجمان کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔