Published: 05-07-2023
لالہ موسیٰ (رانا مہتاب اسلم) گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 8پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدائیت پر گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں پولیس تھانہ ڈنگہ نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش اسامہ علی سکنہ ڈنگہ کو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 70پتنگیں اور درجنوں ڈوریں برآمد کیں۔پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم1۔ حسن رضا سکنہ دھوریہ سے 8پتنگیں 2۔ نوید خالد سکنہ پنڈی سلطان پورسے 5تپنگیں برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے۔پولیس تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرکے تین ملزمان عبدالرحمان۔مظہر اقبال اور بشارت علی سکنائے ساروکی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مجموعی طورپر 34تپنگیں معہ ڈوریں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے کاروائی کرکے پتنگ فروش طیب عزیز سکنہ محلہ مسلم آباد کو گرفتار کرکے 40پتنگیں برآمد کرلیں۔ پولیس تھانہ صدر گجرات نے پتنگ فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائی میں ملزم رخسار سرور سکنہ گورالہ کو 10پتنگوں سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا اور خونی کھیل ہے۔والدین اپنے بچوں کو اس غیر قانونی اور جان لیوا فعل سے دور رکھیں۔