ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کے سلسلہ میں مجالس و جلوس ہائے کے منتظمین کیساتھ خصوصی میٹنگ

Published: 07-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کے سلسلہ میں مجالس و جلوس ہائے کے منتظمین کے ساتھ خصوصی میٹنگ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کمپلیکس میں ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی صدارت میں محرم الحرام کے حظاظتی انتظامات کے سلسلہ میں میٹنگ ہوئی۔جس میں ضلع بھر میں منعقد ہونے والی مجالس و جلوس ہائے کے منتظمین، ایس پی انویسٹی گیشن ریاض ناز اور انچارج سیکورٹی  نے شرکت کی۔ڈی پی او گجرات نے محرم الحرام کی سیکورٹی کے متعلق تمام شرکا ء کو بریف کیا۔انہوں نے کہا کہ گجرات پولیس ضلع میں پر امن فضا قائم رکھنے کیلئے پوری طرح متحرک ہے اور محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے،انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء سے کہا کہ وہ مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مجالس و جلوس ہائے کی انتظامیہ  نے امن امان کی فضا کو برقرار کھنے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔