Published: 07-07-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی بے نظیر بھٹو ہسپتال آمدسی پی او نے رات گئے مندرہ میں ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل اسد کی عیادت کی، جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، سی پی او نے ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے فرائض سر انجام دینے پر کانسٹیبل اسد کو شاباش دی، سی پی او نے کانسٹیبل اسد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کو ہدایات دیں، ایس پی صدر کو پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم، شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، شہریوں کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرنے والے شہداء اور غازی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔