پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری اپنے عروج پر ہے‘ عوام بھوکوں مر رہی ہے‘ اوورسیز پاکستانی پریشان ہیں‘ چوہدری شمریز باؤلی شریف

Published: 08-07-2023

Cinque Terre

اٹلی (عرفان بٹ سے) اٹلی کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری شمریز باؤلی شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز پیارا پاکستان اس وقت بہت سے مسائل میں پھنسا ہوا ہے سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے جس سے غریب عوام بھوکوں مر رہی ہے‘ لیکن ہمارے نااہل اور امپوٹڈحکمران اپنی مستی میں مست نظر آتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے‘ ظلم کی انتہاء ہے کہ کوئی بھی ادارہ ایمانداری کے ساتھ کام نہیں کر رہا‘ پیارا پاکستان تباہی کی دہانے پر کھڑا نظر آ رہا ہے‘ روٹی روزی کے حصول کیلئے وطن اور اپنوں سے دور اوورسیز پاکستانی پاکستان کے موجودہ حالات پر بہت زیادہ پریشان نظر آتے ہیں۔اوورسیز پاکستانی اپنے وطن عزیز میں انویسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن یہاں کے حالات سے ڈرے ہوئے ہیں۔