Published: 09-07-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز شاہ نے ہیڈ مرالہ کا دورہ اور بریچنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، افسران نے سیلابی صورتحال اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کے بہاو بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کہ دورے کا مقصد سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع گجرات اور ضلع سیالکوٹ کے مابین بہتر ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، انہوں نے بتایا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ ورکس سے ۱۱ لاکھ کیوسک پانی کے اخراج کی گنجائش موجود ہے، ہیڈ میں 86 فیصد پانی دریائے چناب، 9 فیصد جموں توی جبکہ 5 فیصد مناور توی سے شامل ہوتا ہے،، انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ہیڈ کو بچانے کے لیے بند کو توڑنے والے بریچنگ سٹیشن جوکہ ضلع گجرات کی حدود میں موجود ہے پر حکمت عملی واضع کی گئی ہے، ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک نے بتایا کہ پانچ لاکھ کیوسک پانی کی آمد کی صورت میں پاک فوج کو کال کی جاتی ہے، ساڑھے سات لاکھ کیوسک پانی کی صورت میں اعلی سطحی کمیٹی کا بریچنگ کے لیے اجلاس بلایا جا سکتا ہیاونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ہیڈ کو ضلع گجرات کی حدود میں بریچنگ سیکشن کو توڑا جائے گا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں، دریاؤں میں پانی کی صورتحال کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جارہا ہے، سیلاب کے پیشِ نظر دریاوں کے کناروں پر آباد آبادیوں کو فوری طور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے انتظامات اور پلان تشکیل دی گیا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا اور ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔