بھارت میں بارشوں میں 12 افراد ہلاک؛ 2 فوجی بھی بہہ گئے

Published: 09-07-2023

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارت میں بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، سیلابی ریلے میں دو فوجی بھی بہہ گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک اور 10 کے قریب لاپتا ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔راجستھان میں 4، اترپردیش میں 2، ہماچل میں 3  اور پنجاب میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کے دو اہلکار بارش کے پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔ دونوں کی لاشیں مل گئیں۔دارالحکومت سمیت ہریانہ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، پنجاب اور جموں و کشمیر سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور ذرائع آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئے۔تیز ہواؤں نے ہورڈنگز اور درختوں کو جڑ سے اکھاڑ کر رکھ دیا۔ گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں۔محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش کے 7 اضلاع کے لیے “ریڈ الرٹ” جاری کیا ہے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے شملہ، سرمور، لاہول اور سپتی، چمبہ اور سولن میں کئی سڑکیں بند ہو گئیں۔