ورلڈکپ کے آغاز سے قبل گنگولی کی پاکستانی ٹیم کیخلاف ہرزہ سرائی

Published: 09-07-2023

Cinque Terre

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بھارت میں شیڈول سیمی فائنل تک رسائی کرنے والی ٹیموں کے نام بتادیئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی سے سوال ہوا کہ آپ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کن 4 ٹیموں کو دیکھ رہے ہیں؟ جس پر سابق بی سی سی آئی سربراہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میزبان بھارت کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں تاپ فور میں شامل ہوں گی تاہم پاکستان بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان بہتر طور پر کوالیفائی کرے گا تاکہ ہمارا ایڈن گارڈنز میں پاک بھارت سیمی فائنل ہو۔سابق بھارتی کپتان نے آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ میچز میں ہندوستان کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بعض اوقات اہم مراحل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ یہ ذہنی دباؤ ہے۔ بھارت ہی واحد ٹیم نے جس نے دو بار آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ سے کرے گا۔شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا کوالیفائر ٹو سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اُترے گی۔ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔