Published: 11-07-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرگجرات احمد نواز شاہ کا ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کے ہمراہ لالہ موسیٰ اور شادیوال کا دورہ کیا۔ڈی پی او اور ڈی سی گجرات نے محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں اس موقع پر انہوں نے بانیان مجالس اور جلوس منتظمین سے بھی ملاقات کی۔