Published: 11-07-2023
گجرات(عرفان بٹ +چوہدری صغیر افضل سے)سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر نے حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر شاہین گروپ،محمد معصوم قمر نائب صدر گجرات چیمبر،افضل حیات تارڑ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر گجرات، ڈاکٹر محمد عابد یوسف سی او ہیلتھ گجرات اورملک اظہاراحمد سابق چیئرمین فین ایسوسی ایشن کے ہمراہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے ورکرز کے لیے اسکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس کیمپ کا انعقاد گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر Starco Fans سمال انڈسٹریل اسٹیٹ گجرات میں کیا گیا۔اس کیمپ میں کارکنان کے فزیکل ٹیسٹ، ٹی بی, ہیپاٹائٹس B اورC، آنکھوں کا ٹیسٹ، بلڈ شوگر کے ٹیسٹ اور اس کے علاوہ ویکسینیشن اور جنرل کونسلنگ بھی فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر محمد عابد یوسف سی او ہیلتھ گجرات نے بتایا کہ تمام کارکنان کو ویکسینیشن کانسلنگ بھی فراہم کی جائے گی اوراگر کسی کارکن کا ٹیسٹ مثبت آیا اس کا محکمہ کی جانب سے علاج بھی کیا جائے گا۔سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ مِیں تمام صنعتکاروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی ورک فورس کے لیے اس سے زیادہ سیزیادہ فائدہ اٹھائیں