گجرات چیمبر اور میڈسول ہیلتھ کیئر کمپنی کے درمیان اہم معاہدہ‘سکندر اشفاق رضی‘ شاہ نواز محمود‘ محمد عثمان مظفر‘ حسن اقبال نے فریقین کے طو ر

Published: 12-07-2023

Cinque Terre

گجرات(عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے) گجرات چیمبر آف کامرس اور میڈ سول ہیلتھ کیئر کمپنی کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے گئے۔ اس  یاداشت پر دستخط  سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر آف کامرس، شاہ نواز محمود چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز،محمد عثمان مظفر سیکرٹری جنرل اور حسن اقبال ہیڈ لیگل کارپوریشن  نے کیئے۔اس موقع پر محمد معصوم قمر نائب صدر، شیراز ناصر ڈار، حمزہ شہریار، غیاث الدین پال ایگزیکٹو ممبر ان اور وقار ایوب بٹ بھی موجود تھے۔  اس مفاہمتی یاداشت کے مطابق لیب میڈ سول  ہیلتھ کیئر کمپنی کی طرف سے گجرات چیمبر آف کامرس کے ممبران اور ان کی فیملیز کو اسلام آباد ڈائگناسٹک سنٹر اور چغتائی لیب سے لیب ٹیسٹ  پر40 فیصدتک ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ، نرسنگ/فزیوتھراپی 30 فیصد تک، ریڈیولوجی 25 فیصد تک، میڈیسن 15فیصد تک، آؤٹ ڈور مشاورت 20فیصد تک، ہسپتال میں داخلہ پر 10فیصد تک، اسلام آباد اور راولپنڈی میں سی سیکشن آپریشن، نارمل ڈیلیوری کم از کم روپے. 25 ہزار سے35 ہزار روپے تک، کان،آنکھ  ٹیسٹ پر 40 فیصد تک ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا، خون کے عطیہ کی سروسز مفت خدمات، بیمہ/ہسپتال میں داخلہ 999 روپے سے۔،  امریکہ کے ڈاکٹروں سے مشورہ کی سہولت۔ 7,999 روپے سے، ٹیلی ہیلتھ لامحدود کالز 1 سال کے لیے صرف 999 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔میڈ سول  ہیلتھ کیئر کمپنی کی جانب سے گجرات چیمبر کے ممبران کو خصوصی کارڈ بنا کر دیا جائے گا اور یہ کارڈ وہ MOU کے مطابق منتخب کردہ کسی بھی  ہسپتال، ٹیسٹ لیب یا میڈیکل سٹور پر دکھا کر ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ میڈ سول کی جانب سے ادویات کی 10 سے15 فیصد ڈسکاؤنٹ پر فری ڈلیوری کروائی جا سکتی ہے اور اگر کوئی شخص اپنے ٹیسٹ کے نتائج سے مطمعن نہیں ہے تو  ایک دفعہ ری ٹیسٹ  کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی۔ممبران گجرات چیمبر یہ سروسز مندرجہ زیل ہسپتالوں اور لیبارٹریوں سے حاصل کر سکیں گے۔ ہوم میڈیسن فری ہوم ڈلیوری، ایڈوانس انٹر ہاسپٹل اسلام آباد، مریم میموریل ہاسپٹل راولپنڈی، احمد میڈیکل کمپلیکس راولپنڈی، نزیر ہاسپٹل راولپنڈی،حنیف ہاسپٹل راولپنڈی،بلال ہاسپٹل راولپنڈی،TWT ہاسپٹل راولپنڈی،نصرت ہاسپٹل راولپنڈی،میڈکلن ایکس اسلام آباد،لائف لائن کلینک اسلام آباد،خطیب اسلام آباد،ڈاکٹر عمار ڈرماٹولوجسٹ اسلام آباد،تیمار کلینک اسلام آباد،ڈاکٹر عیسیٰ لیب سارے پاکستان میں، میڈی ٹیسٹ لیب اسلام آباد،HDS لیب اسلام آباد،لیب جنیٹکس لاہور،نایاب لیبز لاہور،پنجاب،پریمئر ڈائگناسٹک کلینک پورے پاکستان میں،ابن سینا پورے پاکستان میں،ایڈوانس ڈائگناسٹک سنٹر اسلام آباد، DWASTON اسلام آباد،شاہین کیمسٹ اسلام آباد اورکشمیر فرمیسی اسلام آباد۔