ڈاکٹر نوخیز چوہدری کی زاہد اسلم سے ملاقات‘وسیم شہزاد‘ چوہدری اسماعیل‘ چوہدری پرویز‘ قمر عباس‘ ساگر انصر موجود تھے

Published: 12-07-2023

Cinque Terre

(عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)ناروے کے شہر ستوانگر کی معروف سماجی و فلاحی شخصیت ممتاز ماہر معالج ڈاکٹر نوخیز احمد چوہدری نے گزشتہ روز ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری زاہد اسلم چوہدری وسیم شہزاد‘چوہدری اسماعیل‘چوہدری پرویز اختر‘چوہدری قمر عباس‘ساگر انصر سے خصوصی ملاقات کی خوشگوار ماحول میں ہونیوالی گپ شپ میں ملکی سیاسی صورتحال پاکستانی کمیونٹی کودر پیش مسائل سمیت دیگر اہم امو رپر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا چوہدری زاہد اسلم نے ڈاکٹر نوخیز احمد چوہدری کی بے لوث عوامی فلاحی خدمات کی بھی بھر پور انداز میں تحسین کی او رکہا کہ ڈاکٹر نوخیز احمد چوہدری ہمہ وقت سماج سدھار کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل اور وطن عزیز پاکستان میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کیلئے ان کی کاوشیں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہم ان کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں۔