چوہدری شفاعت کی کاوش: سیکرٹری بار عمران افضل اور فرحان ریاض میں صلح

Published: 12-07-2023

Cinque Terre

گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین کی کو ششوں سے دو فریقین کے درمیان راضی نامہ ہو گیا۔اس سلسلہ میں چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے اہم کردار ادا کیا۔گجرات بار کے ممبران نے بھی صلح کے سلسلہ میں کا م کیا تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمانیہ کے مقدمہ نمبر194/23میں  سیکریٹری بار عمران افضل  ایڈووکیٹ اورفرحان ریاض وغیرہ میں صلح کر ائی گئی  چوہدری شفاعت حسین نے گجرات بار کے ممبران کے کردار کو بیحد سراہاجو ہمیشہ صلح صفائی کے سلسلہ میں اپنا کردار ادا کر تے ہیں اس موقع پر معززین کی کثیر تعداد مو جود تھی جن میں ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ،چوہدری اورنگزیب مرل  ایڈووکیٹ،امتیاز شاکر ایڈووکیٹ،ملک رفیق کھو کھر  ایڈووکیٹ،عمران بامتہ  ایڈووکیٹ،عمران صغیر شاہ  ایڈووکیٹ،ملک عارف  ایڈووکیٹ، دیگر اہم شحصیات شامل تھیں۔